ETV Bharat / state

Ramban Food Store: رام بن میں لاکھوں روپے کی لاگت کے باوجود فوڈ اسٹور بے سود

پہاڑی ضلع رام بن کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ نیل میں فوڈ اسٹور Ramban Food Store کی عمارت پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسے فعال نہیں بنایا جا رہا۔

رام بن میں لاکھوں روپے کی لاگت کے باوجود فوڈ اسٹور بے کار

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 4:44 PM IST

ضلع ران بن کے نیل علاقے کے باشندوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40ہزار سے زائد آبادی کے لیے انتظامیہ نے 2013میں فوڈ اسٹور Ramban Food Storeکی سنگ بنیاد رکھی اور 49لاکھ روپے کی لاگت سے عمارت کو مکمل کرنے کے باوجود اسے استعمال میں نہیں لایا جا رہا۔

رام بن میں لاکھوں روپے کی لاگت کے باوجود فوڈ اسٹور بے کار

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے دوران لوگوں کو غذائی اجناس کی قلت Food Shortage کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس وجہ سے علاقے میں فوڈ اسٹور تعمیر کیا گیا۔ تاہم حیران کن طور پر فوٹ اسٹور مکمل ہونے کے باوجود اسے عوام کے لیے وقف نہیں کیا جا رہا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ R&B Ramban کی جانب سے برسوں قبل فوڈ اسٹور کا تعمیری کام مکمل کر لیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری consumer affairs food and public distributionعمارت کو اپنی تحویل میں نہیں لے رہا۔

مزید پڑھیں: Accident in Ramban:رامبن رامسو سڑک حادثہ،11 سیاح زخمی

باشندگان نیل نے بتایا کہ سرما میں اوسطاً پانچ سے چھ فٹ برفباری ہوتی ہے جس کے سبب علاقے میں غذائی اجناس کی قلت Food shortage پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے عمارت کو فوری طور اپنی تحویل میں لیکر اسٹور میں غذائی اجناس ذخیرہ نہ کیا تو لوگوں کو رواں برس بھی موسم سرما کے دوران ماضی کی طرح غذائی اجناس کی قلت Food shortageکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری consumer affairs food and public distributionکے افسران نے بتایا کہ فوٹ اسٹور کو جانی والی سڑک کی خستہ حالی کے باعث اسے ابھی تک فعال نہیں بنایا گیا، تاہم سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد اب فوٹ اسٹور کو بلا تاخیر فعال بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.