رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سکیورٹی فروسز نے عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں پانچ افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔Militant Associates Arrested In Ramban
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ضلع رامبن میں پانچ افراد پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد عسکریت پسندوں کے اعانت کار کے طور کام کر رہے تھے اور علاقہ میں سرگرم تھے۔ انہوں نے کہا گرفتار شدہ افراد عسکریت پسندوں کے معاونین ہے جو جیش محمد اور حزب المجاہداین کے عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ، نقدی رقم ، پناہ سمیت دہگر کاموں میں مدد فراہم کرتے ہے۔
مزید پڑھیں: Charge Sheet On Sunjwan Attack این آئی نے سنجوان حملہ میں ملوث بارہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا
گرفتار کیے گئے پانچ افراد کی شناخت نذیر احمد ولد گل محمد ساکن ڈولیگام بانہال،محمد عثمان ولد رحمت اللہ بالی ساکن منڈکھال پوگل، فردوس احمد خان ولد عبدالعزیز ساکن کراؤ بانہال، عبدالحمید خان ولد غلام حسین خان ٹھٹھار بانہال ور عنایت اللہ وانی ولد اسد اللہ وانی ساکن گنڈ ادلکوٹ بانہال کے طور ہوئی ہے۔ایس پی موہت شرما نے پانچ ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لینے کی تصدیق کی۔