مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر، ضلع رامبن کے گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول چملواس میں انڈین آرمی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں آرمی کی جانب سے علاقہ چملواس سے تعلق رکھنے والا ہونہار طالب علم طلحہ محمد ناز کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سند اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔
طلحہ محمد ناز نے حال ہی میں ہوئے نییٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا تھا۔
اس موقع پر علاقہ کے معزز شہریوں کے علاوہ حلقہ سر پنچ منیر احمد سوہل، فاروق احمد نادم اور ہائر سکنڈری اسکول چملواس کے اساتذہ بھی موجود تھے، تقریب میں موجود لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کی تقریبات منعقد کرنے کی گزارش کی ہے۔