رامبن: امرناتھ یاتریوں کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے جگہ جگہ طبی کیمپ Amarnath Yatra Medical Camp لگائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے جموں صوبہ کے افسر ڈاکٹر سنجے شرما نے آج جموں سرینگر قومی شاہراہ پر امرناتھ یاتریو کے لیے لگائے گئے گئے طبی کیمپوں کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال کا بھی دورہ کیا۔ وہیں دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں ملازمین کی کمی اور بلڈ بینک نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Amarnath Yatra 2022
اس موقع پر ڈاکٹر سنجے شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال District Hospital Banihal میں بلڈ بینک اور ملازمین کی کمی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور جو بھی مطالبات ہیں، انہیں جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز امرناتھ گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے سے متعدد یاتری ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ سینکڑوں یاتریوں کو بھارتیہ فضائیہ نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اس سانحہ کے بعد چار روز تک امرناتھ یاترا معطل رہی۔ Amarnath Yatra Mishap 2022
یہ بھی پڑھیں:
Amarnath Yatra Rescue Operation: پندرہ ہزار سے زائد یاتری محفوظ مقامات پر منتقل