جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل کھڑی کے ایک وفد نے مختلف مسائل کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے ملاقات کی۔ وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے کھڑی میں بجلی، پانی اور پی ایچ سی میں اسٹاف کی کمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔
'ہمارا نعرہ بھائی چارہ' کے بینر تلے وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کو کھڑی کی ایچ سی کے اسٹاف کا مسئلہ بھی اجاگر کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت السلام نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کھڑی کا دورہ کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں گے۔