ETV Bharat / state

رام بن میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی - قانونی و طبی لوازمات

ضلع رام بن کے سی آر پی ایف کیمپ میں اہلکاروں نے ایک ساتھی کی لاش خون میں لت پت پڑی دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور اسے ضلع اسپتال پہنچایا۔

رام بن میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 1:53 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں منگل کی صبح ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق 84 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک اہلکار نے منگل کی صبح ضلع کے چندرکورٹ، بوم کے مقام پر خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

رام بن میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

سی آر پی ایف کیمپ میں گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی۔ اہلکاروں نے ایک ساتھی کی لاش خون میں لت پت پڑی دیکھی جب کہ قریب میں ہی اس کی سروس رائفل بھی موجود تھی۔

انہوں نے اہلکار کو فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن پہنچایا جہاں معالجین نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اہلکار کی شناخت کانسٹیبل رنجیو رنجن سنگھ (30) ولد چندرکہ سنگھ ساکن گاؤنگری، بہار کے طور پر ہوئی ہے۔

قانونی و طبی کارروائی کے بعد لاش کو بٹالین کے کمانڈنٹ کے سپرد کردیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چندرکورٹ میں 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.