ETV Bharat / state

رامبن میں لاک ڈاؤن جاری - covid-19 lock down continue,

جمو ں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

رامبن میں  کوویڈ 19 لاک ڈاؤن جاری
رامبن میں کوویڈ 19 لاک ڈاؤن جاری
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 6:01 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST

حسب معمول ضروری اشیاء خریدنے کے لیے مرحلے وار طریقے سے پورے ضلع میں جزوی راحت دی جائے گی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان کے ایک بیان کے مطابق ضلع میں عالمی وباء بیماری کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی طور لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور ضروری اشیاء خریدنے کے لیے مرحلے وار تین گھنٹوں کی رعایت دی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کے لیے ای پاس جاری کئے جائیں گے۔

اگرچہ مرکزی وزارت داخلہ نے آج یعنی سوموار سے ملک میں شروع ہونے والی اقتصادی سرگرمیوں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق پھل، سبزیوں کے ٹھیلے، صاف صفائی کا سامان بیچنے والی دکانیں، کیرانہ اور راشن کی دکانیں، دودھ اور ڈیری فارمز ، پولٹری ، گوشت، مچھلی اور چارہ بیچنے والی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

الیکٹریشن ، آئی ٹی سامان کی مرمت کرنے والے، پلمبر، موٹر میکینک ، بڑھئی، کورئیرز ، ڈی ٹی ایچ اور کیبل خدمات سے جڑے لوگوں کو بھی چھوٹ حاصل ہے ۔

اس کے علاوہ زراعت، تعمیرات اور صنعتی سیکٹروں کی بھی محدود بحالی کا اعلان کیا تاہم ضلع رامبن میں کسی بھی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پورے خطہ چناب کے تینوں اضلاع رامبن، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں ایک بھی کورونا وائرس مثبت نہیں ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.