رام بن: گورنمنٹ اسکولوں میں کام کر رہے کنٹنجنٹ پیڈ ورکرز (مڈ ڈے میل باورچیوں) نے پہاڑی ضلع رام بن میں مستقل ملازمت فراہم کرنے اور انکی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ CPW Workers Protest, Demand Hike in Wages احتجاج میں شامل سی پی ڈبلیو باورچیوں نے محکمہ تعلیم سمیت انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کی مانگ کی۔
احتجاجیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یومیہ 30روپے بطور اجرت فراہم کی جا رہی ہے ’’جو آج کے مہنگائی کے دور میں مذاق سے کم نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ماہانہ ایک ہزار روپے اجرت بھی انہیں ہر ماہ نہیں دی جاتی بلکہ اس کے لیے بھی غریب عوام کو کئی کئی ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ Contingent Paid Workers Demand Hike
انہوں نے انتظامیہ سے منیمم ویجز ایکٹ لاگو کئے جانے کے علاوہ دس سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے افراد کو مستقل ملازمت فراہم کرنے کی مانگ کی۔ Contingent Paid Workers Demand hike in wagesاحتجاجیوں نے کہا کہ اپنی مانگوں کو لیکر انہوں نے رام بن سے جموں تک ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے کیے جو انکے مطابق بے سود ثابت ہوئے۔ انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر ہماری مانگیں پوری نہ کی گئیں تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔‘‘
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’اگر 20اگست تک ہماری مانگیں پوری نہ کی گئیں تو ہر ضلع میں سی پی ڈبلیو ورکرز بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔‘‘Contingent Paid Workers Protest
مزید پڑھیں: Contingent Paid Workers Stage Protest: سی پی ڈبلیو ورکرز کا رام بن میں احتجاج