ETV Bharat / state

CPW Protest, Demand Release of Pending Wages: محکمہ صحت میں کام کر رہے باورچیوں کا احتجاج - سی پی ڈبلیو بانہال میں احتجاج

’’بقایہ جات کو واگزار کرنے، یومیہ اجرتوں میں اضافہ کے محض زبانی وعدے کیے گئے، تاہم آج تک ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔‘‘

محکمہ صحت میں کام کر رہے باورچیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 6:53 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں کنٹنجنٹ پیڈ ورکرس (محکمہ تعلیم میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے باورچی) نے احتجاج کرتے ہوئے بقایہ جات کو واگزار کرنے کے علاوہ اجرتوں میں اضافہ کی مانگ کی۔ Contingent Paid Workers Protest in Banihal احتجاج کر رہے باورچیوں نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اعلیٰ حکام عارضی ملازمین کے ساتھ استحصال کر رہے ہیں۔‘‘

محکمہ صحت میں کام کر رہے باورچیوں کا احتجاج

مظاہرین کے مطابق انہیں اسکولوں میں کھانا پکانے کے عوض ہر ماہ محض ایک ہزار روپے فراہم کیا جاتا ہے اور وہ رقم بھی کئی ماہ سے بند پڑی ہے۔ Contingent Paid Workers Demand Release of Pending Wages احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہیں واگزار نہ کیے جانے کے سبب انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یومیہ 33 روپے فراہم کرنا ایک عارضی ملازم کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔‘‘

عارضی ملازمین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’’بقایہ جات کو واگزار کیا جائے اور یومیہ اجرتوں میں اضافہ کے زبانی وعدے کو پورا کیا جائے جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا۔‘‘ Contingent Paid Workers Protest in Ramban انہوں نے کہا کہ ’’بار بار جھوٹی یقین دہانیوں سے تنگ آکر عارضی ملازمین احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔‘‘ مظاہرین نے انتظامیہ سے ’’منیمم ویجز ایکٹ‘‘ نافذ کرنے اور ان کی بقایہ جات کو واگزار کرنے کی اپیل کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Ramban News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.