ETV Bharat / state

رامبن: ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج - etv urdu

ضلح رامبن میں احتجاج کے دوران کانگریس کارکنان نے جنرل بس اسٹینڈ سے جامعہ مارکیٹ تک ریلی نکالی اور مرکزی حکومت کے خلاف زوردار نعرہ بازی کی۔

کانگریس کا احتجاج
کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 4:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلح رامبن میں کانگریس نے جائیداد ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنان نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز بلند کی۔

کانگریس کے ضلع صدر رامبن فاروق احمد کٹوچ نے کہا 'ضروری اجناس کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان کانگریس نے مرکزی حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے ضلح بھر میں 15 فروری سے 30 مارچ تک ایک احتجاجی مہم شروع کی ہے'۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

انہوں نے کہا 'ہم اس مہم کو دونوں مرکزی خطوں لکھن پور سے لداخ تک لے جائیں گے اور حکومت کو لوگوں کو مدد فراہم کرنے پر مجبور کریں گے۔'

احتجاج کے دوران کانگریس ورکرز نے جنرل بس اسٹینڈ سے جامعہ مارکیٹ تک ریلی نکالی اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

یہ بھی پڑھیے
وہیل چیئر پر اسٹنٹ کرنے والے رئیس کے حوصلے ہمالیہ سے بلند

فاروق احمد کٹوچ نے کہا 'ہر بار حکومت کی جانب سے عوام کو ٹیکس کی شکل میں ایک تحفہ دیا جاتا ہے اور کانگریس پارٹی اس کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی تاکہ حکومت ان فیصلوں کو واپس لے کیونکہ اس سے پہلے بھی حکومت نے سڑکوں، پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس عائد کیا ہوا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.