ETV Bharat / state

Vikar Rasool on BJP بی جے پی نے جمہوریت کو روند ڈالا، کانگریس لیڈر

ضلع رام بن کے نیل، بانہال علاقے میں کانگریس کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران، کارکنان سمیت کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ Congress Holds Rally in Nil Banihal

بی جے پی نے جمہوریت کو روند ڈالا، کانگریس لیڈر

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 4:22 PM IST

رام بن: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمہوریت کو روند ڈالا ہے ملک کی ہر ریاست میں پانچ سال کے بعد انتخابات ہوتے ہے جبکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ انتخابات نو سال منعقد ہوئے تھے۔ انتخابات منعقد نہ ہونے، عوامی حکومت معرض وجود میں نہ آنے کے سبب لوگوں کے حقوق تلف ہو رہے ہیں، افسر شاہی کا دور دورہ ہے، عام لوگوں کو پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کانگریس کے صدر اور سابق وزیر وقار رسول وانی نے ضلع رام بن کے نیل، بانہال علاقے میں کیا۔ Congress Rally in Banihal Ramban

بی جے پی نے جمہوریت کو روند ڈالا، کانگریس لیڈر

ضلع رام بن کے نیل، بانہال علاقے میں کانگریس کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران، کارکنان سمیت کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ ریلی کے بعد کانگریس کی جانب سے ایک جلسہ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں وقار رسول سمیت دیگر کانگریس لیڈران نے عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔

جلسہ کے بعد وقار رسول نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد نہ کرا کر بدعوانیاں انجام دے رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی مرکز سمیت یو ٹی میں بھی بدعنوانیاں انجام دے رہی ہے، مرکز اور جموں و کشمیر میں عوامی اور غیر بی جے پی حکومت بننے کے ساتھ ہی ان بدعنوانیوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔‘‘Election in Jammu and Kashmir

دریں اثناء، کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ نیل علاقے کے باشندوں کی دیرینہ مانگ، جن میں علاقے کو بلاک کا درجہ دیے جانے، ڈگری کالج کے قیام سمیت دیگر مطالبات کو حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'بی جے پی کی پالیسی غریبوں کو بااختیار بنانے کے بجائے امیروں کو مضبوط بنانا ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.