ETV Bharat / state

کانگریس اور این سی نے بالائی علاقوں کو نظر انداز کیا : جتیندر سنگھ - کشمیر نیوز

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے بالائی علاقوں کو ترقی کے لحاظ سے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔

Congress and NC ignore upper areas: Jatinder Singh
کانگریس اور این سی نے بالائی علاقوں کو نظر انداز کیا : جتیندر سنگھ
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 4:50 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں تشہیری مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع رام بن کے دورے کے دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر شدید تنقید کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں کے جیسا سلوک روا رکھا ہے اور ترقیاتی لحاظ سے بالائی علاقے بہت پیچھے ہیں۔

مرکزی وزیر نے مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2014میں اقتدار میں آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے نظر انداز کیے گئے علاقوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں جنہیں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے رام بن دورے کے دوران حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے ارکان اسمبلی و ارکان پارلیمان وقتاً فوقتاً اہم عہدوں پر فائز رہے، تاہم اس علاقے کی ترقی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رام بن میں ابھی بھی متعدد علاقہ جات میں بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات کا فقدان ہے، علاقہ تعلیم و صحت کے حوالے سے بھی کافی پسماندہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے چنے گئے نمائندوں نے یہاں کی عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

انہوں نے مودی حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران پی ایم، جی ایس وائی، پردھان منتری آواس یوجنا جیسی متعدد غریب دوست اسکیموں کی وجہ سے وادی کے غرباء اور پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.