ETV Bharat / state

Closure of Jhula Bridge Ramban جھولا پُل ٹریفک آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند - جھولا پُل پر ٹریفک کی آمدورفت

جھولا پُل کو آج سے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے انتظامیہ نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ پُل کی ایک تار کو نقصان پہنچنے کے بعد ٹریفک پولیس و ضلع انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ Closure of Jhula Bridge Ramban

Movement of Vehicles on Jhula Bridge
جھولا پُل ٹریفک آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 4:01 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کو ضلع ہیڈکوارٹر کے قدیم قصبہ سے جوڑنے والے بیلی پُل( جھولا پل) کو آج سے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے انتظامیہ نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ بیلی پُل کی ایک تار کو نقصان پہنچنے کے بعد ٹریفک پولیس و ضلع انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ Closure of Jhula Bridge Ramban

جھولا پُل ٹریفک آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند

واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کی اولڈ الائنمنٹ پر ضلع رامبن میں قدیم جھولا پُل کو ٹریفک کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔ وہیں متبادل پُل نہ ہونے کی وجہ سے عوام و انتظامیہ کو مجبوراً اس پُل کا استمال کرنا پڑتا ہے۔ وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ کیفٹریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے شاہراہ کا ٹریفک بھی اس پُل کے ذریعہ نکالا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر - جموں شاہراہ بند، متبادل رابطہ کی بحالی کے لیے جھولا پُل

اس ضمن میں ضلع انتظامیہ اور بارڈر روڈ آرگینائزیشن بیکن کی جانب سے اس پُل کی از سر نو تعمیر کیلئے کام شروع کیا جانا تھا پر تار کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے فی الحال اس پُل کو بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں اے ڈی سی رامبن ہربنا شرما نے عوام سے اپیل کی کہ پُل کی تجدید و مرمت اور تعمیر تک کرول پُل کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.