ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان کے مطابق سات اپریل کو محمد نسیم ولد گل محمد ساکنہ کھڑی نے مقامی پولیس چوکی میں ماروتی کار نمبر (jk02AA-4429) چوری ہونے کی اطلاع دی تھی۔
پولیس نے ایک ٹیم زیر نگرانی ایس ایچ او بانہال دیکر مشکوک چور شبیر احمد ولد عبدالستار ساکنہ شاگن تحصیل بانہال ضلع رامبن نوگام سرینگر کو گرفتار کرکے کار برآمد کر لی ہے۔ اس کے خلاف زیر علت 59/2020 زیر دفعہ 279 آئ پی سی تھانہ پولیس بانہال میں درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔