ETV Bharat / state

Pandit Killing in Pulwama بی جے پی لیڈر نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا - سنجے شرما، کے قتل کی مذمت

ضلع پلوامہ میں اقلیتی طبقہ سے وابستہ ایک بینک گارڈ، سنجے شرما، کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے بی جےپی رام بن یونٹ نے حکام سے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں کڑی سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ Pulwama Kashmiri Pandit Killing

a
a
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 6:21 PM IST

بی جے پی، رام بن یونٹ، کی جانب سے بانہال میں پریس کانفرنس

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اتوار کو اقلیتی طبقہ سے وابستہ بینک گارڈ پر گولیاں چلا کر اسے ہلاک کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رام بن یونٹ نے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں سخت سے سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے نائب ضلع صدر، رام بن، محمد سلیم بھٹ نے بانہال میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

محمد سلیم بھٹ نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے قاتلوں کا فوری طور سراغ لگائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ بھٹ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’آخر کب تک کشمیری پنڈتوں کا خون بہایا جائے گا؟ انہیں کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے؟‘‘ بھٹ نے بانہال میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا: ’’مجھے یہ سن کر صدمہ اور گہرا دکھ ہوا کہ دہشت گردوں نے پلوامہ میں اقلیتی برادری کے ایک معصوم شہری پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا ہے۔ تین نابالغ بچوں کے والد سنجے کو آخر کس گناہ کی سزا دی گئی؟‘‘ بھٹ نے مزید کہا: ’’میں حیران ہوں کہ قاتل، معصوم شہریوں کا خون بہا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Pandit killing in Pulwama : جموں و کشمیر کے ایل جی کو تبدیل کرے، کے پی ایس ایس

یاد رہے کہ اتوار کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مصلح افراد نے کشمیری پنڈت سنجے شرما پر گھر کے قریب ہی ایک مقامی بازار میں گولیاں برسا کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ سیاسی، سماجی اور تاجر انجمنوں نے اقلیتی فرقہ پر جاری ٹارگیٹ کلنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس پنڈت برادری سے پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا یہ پہلا حملہ ہے۔ گزشتہ برس مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ کئی افراد خاص کر کشمیری پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.