جموں کشمیر کے ضلح رامبن میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے لیے گیارہ بلاکس کے لیے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی تھی۔
انتخابات میں سرپنچ اور پنچوں نے بڑ چھڑ کر حصہ لیا اور اس دوران کسی بھی طرح کا ناخشگوار واقع پیش نہیں آیا۔
بلاکس میں گیارہ پولنگ مراکز قائم کئےگئے تھے، ضلع بھر میں 1141 ووٹر تھے جن میں 353 خواتین پنچ اور سرپنچ ہیں۔ ضلع رامبن کے گیارہ بلاک کونسل میں 43 امیدوار تھے۔
ضلع کمشنر رامبن ناظم ضیا خان نے بتایا کہ' گیارہ بلاکس میں انتخابات پُرامن رہی۔ کُل ووٹ 1141 تھے جس میں1150 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استمال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتخابات پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔
ناظم ضیا نے کہا کہ 'ضلع میں 9 آزاد امیدواروں نے جیت درج کی جن میں بانہال بلاک سے رشیدہ بیگم نے ، رامسو سے شفیق احمد کٹوچ ، کھڑی بلاک سے سجاد حسین ، کرلیپ سنگھ اکھڑہال بلاک سے، امجد علی نے رامبن بلاک سے ، شمشادہ بیگم نے گاندھری بلاک سے ، محمد اقبال مہناس گنڈی ڈاڑم بلاک سے نویدہ بیگم بلاک سنگلدان سے اور شکیلا بیگم بلاک گول سے جیت درج کی۔
جبکہ بی جے پی کے 2 امیدوار راجیشور سبگھ نے بلاک بٹوت سے اور سونیکا دیوی نے بلاک راجگڑھ سے جیت حاصل کی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل انتخابات میں بی جے پی کے 81 امیدوار، پھینترس پارٹی سے ایک امیدوار جبکہ 217 آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔