ETV Bharat / state

Protest in Banihal: بانہال میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف بانہال میں احتجاج

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:12 PM IST

ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں لوگوں نے فول لین ٹنل کے رکھ رکھاؤ میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنے اور غیر مقامی افراد کو ترجیح دینے کے الزامات کی تعمیراتی کمپنی نے تردید کی ہے۔

بانہال میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف بانہال میں احتجاج

رام بن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں بانہال قاضی گنڈ فور لین ٹنل کے رکھ رکھاؤ کے لیے نوکریاں فراہم کرنے میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سب ڈویژن بانہال کے گنڈ، ٹھٹھاڑ کے باشندوں نے متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے کمپنی اور انتظامیہ سمیت مقامی پی آر آئی ممبران کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل پنچایت گنڈ ٹھٹھاڑ کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹنل پروجیکٹ کیلئے مقامی باشندوں نے اپنی اراضی مہیا کی تاہم ٹنل میں کنسٹریکشن سمیت اس کی دیکھ بھال کے لیے روزگار کے معاملے میں انہیں نظر انداز کرکے دوسرے علاقوں کے باشندوں کو نوکریاں فراہم کی جا رہی ہیں جو مقامی باشندوں کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’کمپنی نے اثر و رسوخ والے لوگوں کو نوکریاں فراہم کی ہیں اور مقامی لوگوں کو ایک مہینے کے بعد ہی باہر کا راستہ دکھایا گیا۔‘‘ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے مقامی بےروزگار نوجوانوں کو مجبوراً احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاجیوں نے اس ضمن میں مقامی پی آر آئی ممبران خصوصاً پنچ اور سرپنچ صاحبان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی آر آئی ممبران بھی اس معاملے میں کمپنی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Protest Against PDD in Banihal: بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

ادھر، اس ضمن میں نویگہ، فورلین ٹنل کے رکھ رکھاؤ کر ہی آتھان نامی کمپنی کے منیجر سجاد احمد ان سبھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: ’’کمپنی نے ٹنل کے رکھ رکھاؤ کے لیے پچانوے فیصد مقامی افراد کو نوکری فراہم کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کر رہے گنڈ پنچایت کے 36افراد کو کمپنی نے نوکری فراہم کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.