ETV Bharat / state

بنگلہ دیشی ہندوؤں کو شہریت لیکن بھارت میں مسلمان غیر محفوظ: ابو عاصم اعظمی - Abu Asim Azmi - ABU ASIM AZMI

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ظلم سے بھارتی مسلمان بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ بنگلہ دیشی سرکار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں، کیونکہ بھارت میں ہندو اکثریت میں ہیں۔

ABU ASIM AZMI
بنگلہ دیشی ہندوؤں کو شہریت لیکن بھارت میں مسلمان غیر محفوظ: ابو عاصم اعظمی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 4:35 PM IST

بنگلہ دیشی ہندوؤں کو شہریت لیکن بھارت میں مسلمان غیر محفوظ: ابو عاصم اعظمی (photo: Etv Bharat)

ممبئی: رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی ہندؤں کو شہریت لیکن بھارت کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم ناقابل برداشت ہے۔ جس طرح سے ہجومی تشدد اور مذہبی منافرت ملک میں پھیلائی گئی ہے، اس سے بھارت میں بدامنی عام ہے۔ اس لیے وطن عزیز کو یہاں کے اقلیتوں اور مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرور ت ہے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں اور ہندوؤں پر ظلم سے بھارتی مسلمان بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ بنگلہ دیشی سرکار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں، کیونکہ بھارت میں ہندو اکثریت میں ہیں۔ اس لیے اکثریتی فرقہ کی ذمہ داری ہوتی ہےکہ وہ اُن کی حفاظت کریں۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ہمیں ذات پات سے اٹھ کر آگے سوچنا ہوگا، یہ سوچ انسانیت کے لیے ہونی چاہیے۔کوئی بھی ملک کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی کی راہیں نہیں عبور کر سکتا جب تک وہ اپنی سوچ انسانوں کو فلاح و بہبود کے لیے نہیں بناتا۔

یہ بھی پڑھیں:

سماجوادی پارٹی کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں 12 سیٹیں چاہیے، ابو عاصم اعظمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.