جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج کے پاس روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ روڈ پر کام ہونے کی وجہ سے گرد و غبار اٹھ رہا ہے جس سے کالج جانے والے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں سے اٹھنے والی دھول میں طلبا کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔
وہیں سی پی پی ایل کی جانب سے تعمیری کام کی وجہ سے پیدل راستہ اور کالج کو جانے والے سڑک رابطہ نہایت ہی خستہ حال ہونے کی وجہ بھی طلباء وطالبات کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کالج کھلنے کے بعد اب طلبا اپنی پوری توجہ تعلیم پر دینا چاہیے لیکن سڑک سے اٹھتی دھول گردہ اور پیدل چلنے والے راستے کی کمی سے طلبا کے راستے میں مشکلات ہیں۔ طلبا نے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے مسائل کے ازالے کی اپیل کی ہے۔