جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آزاد اتحاد کے سرپرست بشیر احمد رونیال نے پریس کانفرنس میں ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے کانگریس، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے منتخب ممبران کو بلا شرط حمایت کرنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں آزاد اتحاد نے پانچ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، جس میں سے تین پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس کے پاس دو، بی جے پی کے پاس تین اور نیشنل کانفرنس کے پاس چھ ممبر ہیں۔
انہوں نے بی جے پی کے ضلع صدر اور نو منتخب ممبر راکیش ٹھاکر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اتحاد کسی بھی جماعت کو حمایت نہیں کرے گی، البتہ تجربہ کی بنا پر وہ کسی بھی پارٹی سے حمایت لے کر ضلع رامبن میں ڈی ڈی سی چیئرمین بنانے کی امید کرتے ہیں ہے۔