پہاڑی ضلع رامبن کے سرکاری پرائمری اسکول بیولہ، گنڈہوت میں غیر سرکاری تنظیم سیول کیو آر ٹی رامبن اور محکمہ آیوش کے اشتراک سے علاقہ کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لیے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
طبی کیمپ میں علاقے کے سینکڑوں مریضوں بشمول خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا اور اس دوران ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
طبی کیمپ سے متعلق آرگنائزرس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'کیمپ میں 300 کے قریب مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔'
مزید پڑھیں؛ سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال
طبی کیمپ کے دوران میڈیکل آفیسر ہیلتھ ویلنس سینٹر، ڈاکٹر شکیل نے کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو جانکاری دی۔
میڈیکل آفیسر نے کہا کہ کیمپس کے دوران مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جاتی ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔