اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 'ڈاکٹر دنیش کمار کی سربراہی میں طبی عملہ کی ایک ٹیم نے آج صبح ضلع میں قائم کووڈ اسپتال رامبن میں ایک اور کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کو ولادت ہوئی۔ کورونا مثبت خاتون کو گذشتہ شام ڈسٹرکٹ اسپتال رامبن میں زچگی کے لیے داخل کرایا گیا تھا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے بتایا کہ 'ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'نوزائیدہ کا (آر اے ٹی) ٹیسٹ کرایا گیا جو ابھی منفی آیا ہے، یہ ٹیسٹ ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کے ذریعہ کرایا گیا تھا جس میں کووڈ پروٹوکول کا مکمل بندوبست رکھا گیا تھا'۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک حاملہ خاتون کو ولادت ہوئی تھی۔ ہفتہ کے اندر یہ کورونا سے متاثرہ خاتون کی دوسری ولادت ہے، لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ہسپتال میں تعنیات ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعریف کی۔