مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن ایڈوکیٹ محمد شمون شیخ نے آج انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔
بٹوٹ میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کر کے ضلع جنرل سیکریٹری رامبن شاہ رخ بھٹ نے کانگریس میں ان کی شمولیت کی۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ شمون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی کی مضبوطی اور ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے۔ بلاک صدر بٹوت سردار جنک سنگھ، بلاک جزل سیکٹری محمد اسحاق، محمد اشرف زرگر اور سردار پرتیم سنگھ کانگرس پارٹی میں ان کی شمولیت پر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دو گاؤں سڑک سے محروم کیوں؟
اس موقع پر کانگریس کارکنان نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو ضلع میں مزید مضبوطی ملے گی۔