ETV Bharat / state

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 11:06 AM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹینکر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ یہ ٹینکر دریائے چناب میں گرگیا، جس سے اس پر سوار دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

Accident on Jammu-Srinagar National Highway
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ

رامبن: پولیس ذرائع کے مطابق ٹینکر جموں سے سرینگر کی جانب جارہا تھا کہ رامبن کے نزدیک مہیاڑ کے مقام پر شاہراہ سے لڑھک کر دریائے چناب میں جاگرا، جس سے اس پر سوار ڈرائیور اور کنڈکٹر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ویڈیو

بتایا جارہا ہے کہ دریائے چناب کی تیز لہریں انہیں اپنے ساتھ بہاکر لے گئی ہوگی۔ تھانہ پولیس انچارج رامبن انسپکٹر پردیپ کمار شرما نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینکر سمیت دو افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی نے حادثہ کے فوراً بعد بچاؤ مہم شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: منہ کھر بیماری سے ایک درجن جانور ہلاک، انتظامیہ خاموش تماشائی

تاہم ابھی تک گاڑی اور اس پر سوار لاپتہ افراد کو ڈھونڈا نہیں گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.