پولیس ذرائع کے مطابق ٹیمپو جس کا نمبر JK195075 ہے۔ یہ ٹیمپو بانہال کی جانب جارہا تھا کہ چمبلواس کے لیورہ کے مقام پر سڑک پر رگڑ کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔
جسے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹیمپو میں سوار لوگوں کو باہر نکال کر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس ٹیمپو میں چھ افراد سوار تھے جو کام سے لوٹ کر واپس بانہال جارہے تھے کہ اچانک ٹیمپو حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانہال میں نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر کی پریس کانفرنس
دوسرا حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چندرکورٹ کے نزدیک پاور ہاؤس کے مقام ٹینکر زیر نمبر JK14B- 9807 سرینگر سے جموں جارہا تھا شاہراہِ سے پھسل کر دریائے چناب میں گر گیا تاہم ڈرائیور نے بلاگ لگا کر خود کو جان بچا لی۔ جس کے بعد پولیس، معاملہ درج کر کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔