ETV Bharat / state

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار مزدور ہلاک

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 9:56 AM IST

Updated : Jun 30, 2021, 1:51 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں چھتیس گڑھ کے رہائشی چار مزدوروں کی موت ہوگئی، جس میں ایک دو سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

4-labourers-killed-other-4-injured-accident-on-nh-ramban
جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں پانچ مزدور ہلاک

ایس ایس پی رامبن کے مطابق ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK02AP 4588 جموں سے سرینگر مزدور لےکر جارہی تھی تبھی صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے خونی نالے مقام پر شاہراہ سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ اس پر سوار تین مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔

ویڈیو

حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور سول کیو آر ٹی نے بچاؤ کام شروع کر کے چار زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا، جہاں دو سال کے ایک کمسن بچے نے بھی دم توڑ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ چھتیس گڑھ کے رہنے والے یہ مزدور سرینگر میں اینٹ بنانے کا کام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:'ملہورہ میں ہلاک عسکریت پسند بڑی کارروائی انجام دینے کے فراق میں تھے'

زخمیوں کی شناخت نارائن مانجھی (21) ولد رمیش مانجھی ساجن چھتیس گڑھ، دنیش کمار (19) ولد بھاگی ناتھ، محگی لعل (17) ولد بھاگی ناتھ ساکن چھتیس گڑھ کے طور پر ہوئی۔ ان میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ضلع ہسپتال رامبن سے انہیں میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈرائیور سونیل سنگھ (31) ولد شمشیر سنگھ ساکن جموں، آرین (2) ولد دیپک ساہو، سنترہ دیوی (43) زوجہ مائی رام، دھوجی بائی (43) زوجہ بھاگی رتھ ساکن چھتیس گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے یہ مزدوری کرنے وادی کشمیر جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ کے شکار ہو گئے۔ اس سلسلے میں رامسو پولیس نے 76/21 u/s 279,337,304A معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Last Updated : Jun 30, 2021, 1:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.