ETV Bharat / state

راجوری: شارٹ سرکٹ سے نوجوان کی موت - بجلی کے شارٹ سرکٹ

راجوری کے سب ڈویزن کوٹرنکہ میں الکٹرک شاک لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ نوجوان کی شناخت محمد شعیب کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔ اچانک بجلی کی تار کی زد میں آگیا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

راجوری: شارٹ سرکٹ سے نوجوان کی موت
راجوری: شارٹ سرکٹ سے نوجوان کی موت
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 5:51 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے سب ڈویزن کوٹرنکہ میں الکٹرک شاک لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ نوجوان کی شناخت محمد شعیب ولد محمد شکور سکنہ کیول کوٹرنکا کے طور پر ہوئی ہے۔

راجوری: شارٹ سرکٹ سے نوجوان کی موت

جانکاری کے مطابق نوجوان درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹ رہا تھاکہ اچانک بجلی کی تار کی زد میں آنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نوجوان کو کوٹرنکا ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

وہیں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس معاملے پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقہ میں محکمہ بجلی کی جانب سے اس طرح کی لاپرواہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ بجلی کی تاریں اکثر درختوں اور سڑکوں پر گری ہوئی نظر آتی ہیں جو عام عوام کےلیے جان یوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

وہیں بی جے پی کے نوجوان لیڈر منظور احمد نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اعلی افسران کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود بجلی کے مسائل کو حل نہیں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ٹی آر ایف عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ برآمد

انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ اتنا بڑا حادثہ ہو گیا، مگر نہ ہی محکمہ بجلی کا کوئی افسر سامنے آیا اور نہ ہی انتظامیہ اس پر دھیان دے رہی ہے۔ منظور احمد نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مقتول کے اہلحانہ کی مدد کی جائے تاکہ کچھ حد تک ان کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.