ETV Bharat / state

IED Defused in Rajouri راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا - راجوری میں قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی ملنے سے دہشت

ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر اتوار صبح پانچ بجے سے سات بجے تک ٹریفک کو روک دیا گیا اور بعد ازاں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا۔

IED Defused in Rajouri
IED Defused in Rajouri
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 3, 2023, 12:01 PM IST

Updated : Sep 3, 2023, 12:54 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں قومی شاہراہ پر سنگپور کے نزدیک ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح راجوری میں قومی شاہراہ پر ایک مشتبہ شئے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روکنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے وقوع پر طلب کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں مشتبہ بارودی مواد کو ناکارہ بناکر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر اتوار صبح پانچ بجے سے سات بجے تک ٹریفک کو روک دیا گیا اور بعد ازاں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Improvised Explosive Device جموں کے علاقے میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ بتادیں کہ ہفتے کے روز فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے راجوری میں ایل او سی پر اگلی چوکی کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل 22 اگست کو سکیورٹی فورسز نے جموں علاقے میں نیشنل ہائی وے پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کرکے ناکام بنایا۔ جموں کے نگروٹہ کے علاقے پنجگرائی میں یہ دیسی ساختہ بم سڑک کے کنارے رکھا گیا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 3, 2023, 12:54 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.