ضلع راجوری کے سندر بنی تحصیل کے ددال علاقے میں ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
ایک فوجی ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات سندر بنی کے ددال علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ اس دوران وہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی جوان کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک نقل و حمل کی اطلاعات موصول ہونے پر ددال علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی
بتادیں کہ ددال گاؤں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع ہے۔