راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے سبب ایک شخص زخمی اور تقریباً 50 بھیڑ بکریوں کے علاوہ تین گھوڑوں کی موت ہو گئی۔ زخمی شخص کی شناخت محمد جنید ولد فیض حسین کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے میں بڑی بیہک شاہدرہ ٹاپ میں پیش آیا۔ ہلاک شدہ مویشوں کے مالکان مغلاں علاقہ کے رہنے والے نثار حسین دو دیگر افراد ہیں۔
مزید پڑھیں:Lightning Kills Several Sheep: آسمانی بجلی گرنے سے متعدد بھیڑیں ہلاک، معاوضہ کا مطالبہ
ایک سینئر پولیس افسر نے اس معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ Man injured as 50 sheep, goat perish due to lightning