جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے گردن علاقہ میں لوگوں کو مشکوک حالت میں کچھ مواد ملا، جس کی فوری طور پر اطلاع پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ پولیس و آرمی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے اسے IED قرار دیا اور اس علاقہ کو محاصرے میں لےکر لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔ وہیں سیکوریٹی فورسز نے بم اسکاڈ ٹیم کو طلب کرلیا۔ جس نے IED کو آبادی سے خالی علاقے میں لے جاکر ناکارہ بنایا۔ Security forces defused explosives in Rajouri۔
مزید پڑھیں:
تاہم وقت پر پتہ لگ جانے سے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا گیا۔ ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ وقت پر آئی ای ڈی کا پتہ لگ جانے سے بم کو ناکارہ بنادیا گیا اور اس سے جانی و مالی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شخص کو مشکوک حالت میں کوئی بھی چیز ملے تو فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جائے۔