راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے مرداد گاؤں میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔Militant Presence In rajouri
اطلاعات کے مطابق راجوری قصبہ سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں میں دو بندوق برداروں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔Search Operation In Rajouri
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوج کو اطلاع دی ہے کہ علاقے میں دو عسکریت پسند کو دیکھا گیا جس کے بعد فوج کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے تلاشی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع فراہم کی جس کی بنا پر تلاشی آپریشن لانچ کیا گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
(یو این آئی)