اطلاعات کے مطابق ضلع راجوری کےسندر بنی علاقہ میں گزشتہ شام جموں سے راجوری کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو جب پولیس نے روکنے کی کوشش پر گاڑی والے نے پولیس کو چکما دیتے ہوئے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔
پولیس نے تعقب کرتے ہوئے گاڑی کو پکڑ لیا اور تلاشی لی گئی۔ اس دوران پولیس نے گاڑی سے 750 گرام چرس کے ساتھ گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرلیا۔ وہیں گاڑی میں سوار شخص کی شناخت کی گئی تو اس کی پہچان ایڈوکیٹ لیاقت حسین ولد رشید سکنہ چلاس ڈونگی کے طور پر ہوئی۔ جو کہ راجوری کے جلاس ڈونگی سے سرپنچ بھی ہے'۔
پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔'