ETV Bharat / state

راجوری سے ریبہ شمیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 7:34 PM IST

جے کے بوس کے بارہویں جماعت کے نتائج میں ضلع راجوری کی ریبہ شمیم ملک نے صوبہ جموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

riba shameem malik
riba shameem malik

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سمر زون میں بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں صوبہ جموں سے پانچ طلبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

راجوری سے ریبہ شمیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی

ان پانچ طلبہ میں ضلع راجوری سے ریبہ شمیم ملک بھی شامل ہیں، ریبہ نے بارہویں جماعت میں 98.6 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

ریبہ شمیم ملک نے بارہویں جماعت میں 500 میں سے 493 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ریبہ نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اساتزہ اور اپنے والدین کے سر باندھا۔

ریبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'بچپن میں ایک الفاظ سنا تھا 'آئی اے ایس' اس دن سے ہی اس الفاظ کو اپنے دل دماغ میں رکھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہوں'۔

انہوں نے کہا 'محنت کرنے والوں کے لئے کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا'۔

آپ کو بتا دیں کہ ریبہ کے والد شمیم ملک گورنمنٹ ڈگری کالج ڈونگی میں بطور پرینسپل کام انجام دے رہے ہیں۔

اس بار خاص بات یہ رہی کہ صوبہ جموں میں سرکاری اسکولوں کے بچوں نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا، رواں سال سرکاری اسکولوں کا نتائج 73 فیصد رہا، جو گذشتہ سال 55 فیصد ہی تھا۔

رواں سال سرکاری اسکولوں کے 26 طلبا نے پوزیشنس حاصل کی ہیں۔

پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سر فہرست تین سرکاری اسکول اور 2 نجی اسکول کے طلباء شامل ہیں۔ اس بار لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رواں سال سمر زون میں بارہویں جماعت میں 73 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 82 فیصد لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.