ETV Bharat / state

راجوری: نیشنل اسپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام - تقریب کا اہتمام

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فوج کے اشتراک سے تھنہ منڈی علاقے میں اسپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نیشنل سپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 2:00 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، تھنہ منڈی میں نیشنل اسپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نیشنل سپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام

ہائر سیکنڈری اسکول انتظامیہ اور فوج کے اشتراک سے منعقد کیے گئے پروگرام میں طلبہ نے مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنے جوہر دکھائے، جن میں کبڈی اور والی بال بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: راجوری میں کلچرل پروگرام کا انعقاد، فنکاروں کا شاندار مظاہرہ

منتظمین کے مطابق ہر سال اسپورٹس ڈے کی نسبت سے ہائر سیکنڈری اسکول میں تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے پروگرامز کے سبب طلبہ کھیل کود کی جانب راغب ہوکر دیگر سماجی برائیوں سے دور رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.