گزشتہ دنوں سرحدی ضلع راجوری میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث بجلی ٹرانسمیشن ٹاور کو شدید نقصان پہنچا تھاTransmission Towers Damaged during Land Sliding ۔ جدید ٹرانسمیشن ٹاور کی تنصیب سے قبل خستہ حال ٹرانسمیشن ٹاور کو منہدم کر دیا گیا۔
متعلقہ کمپنی کی جانب سے ٹرانسمیشن ٹاور منہدم کرنے کے دوران ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچاHouse Damaged during Tramsission Tower Deomolition۔ مقامی تحصیلدار نے موقع کا معائنہ کرنے کے بعد متاثرہ کو معاوضہ دیے جانے کی یقین دہانی کی۔
مقامی باشندوں نے علاقے میں دیگر خستہ حال ٹرانسمیشن ٹاورز کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا Demand to Repair Transmission Towers in Rajouri۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے سرحدی ضلع راجوری میں زمین کھسکنے کے سبب مانیال گلی، تھنہ منڈی میں بجلی ٹرانسمیشن ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے سبب راجوری سمیت وادی کشمیر میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں: Land Sliding in Rajouri: لینڈ سلائڈنگ سے بجلی ٹرانسمیشن ٹاور کو نقصان، لوگوں میں خوف
انتظامیہ کی جانب سے امر گڑھ - سانبہ ٹرانسمیشن لائن کی فوری طور مرمت شروع کی گئی۔ وہیں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی ٹرانسمیشن ٹاورز نقصان پہنچا ہے جس کے سبب لوگوں کی جان و مال خطرہ لاحق ہے۔