ETV Bharat / state

Three Drug Peddlers Arrested in Rajouri راجوری میں تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط - راجوری پولیس تین منشیات فروشوں کو گرفتار

سرحدی ضلع راجوری میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 گرام ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Drug Peddlers Arrested in Rajouri along with Heroin

راجوری میں تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:37 PM IST

راجوری: پولیس اسٹیشن راجوری کی ایک ٹیم نے کلر، ناکہ پر معمول کی چیکنگ اور تلاشی کے دوران ایک کار کو روک کر تلاشی کارروائی انجام دی جس میں، پولیس بیان کے مطابق، تقریب بیس گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار، زیر رجسٹریشن نمبر JK11 F 5749 ، جموں سے راجوری کی طرف آرہی تھی اور اس میں وشال شرما ولد رام کمار ساکنہ راجوری، ڈرائیور سوراب کمار ولد راجندر کمار ساکنہ مراد پور راجوری اور ساجد حسین ولد سرور حسین ساکنہ بالاکوٹ، مینڈھرسوار تھے۔ Rajouri Police Arrested 3 Drug Peddlers recovered 20 Gm Heroin

پولیس نے موقع پر ہی ہیروئن کو ضبط کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ اس حوالہ سے راجوری پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 655/2022 U/S 8/21/22/25/27(a)/29/NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن راجوری میں درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس راجوری ایس محمد اسلم نے کہا کہ ’’راجوری پولیس منشیات کی بدعت، شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور پولیس کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے تاکہ معاشرے سے منشیات کا پوری طرح سے قلع قمع کیا جا سکے۔‘‘ ضلع پولیس نے عوام سے انسداد منشیات مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ Heroin Recovered in Rajouri

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کی غرض سے منشیات فروشی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ صوبہ جموں سمیت وادی کشمیر میں بھی منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن انجام دیا جا رہا ہے۔ رواں برس انتظامیہ نے منشیات فروشی میں ملوث سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ امسال درجنوں منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پبلک سیفٹی ایکٹ) کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Paddler Aressted in Poonch: پونچھ میں منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.