راجوری: جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں اپنے ہی ایک ماہ کے بیٹے کے قتل کے الزام میں والد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شام پولیس سٹیشن راجوری کو اطلاع ملی کہ تقریباً ایک ماہ کے بچے کو اس کے والد نے قتل کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ایف آئی آر نمبر 536/2022 زیر دفعہ 302 آئی پی سی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: Son Kills Father in Golconda Hyderabad: حیدرآباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات
وہیں پولیس اسٹیشن راجوری کی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او فرید احمد کی قیادت میں ایس آئی محمد فاروق کے ساتھ ضلع پولیس راجوری کے سینیئر افسران کی نگرانی میں ملزم کو 24 گھنٹون نے اندر گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد سلیمان ولد محمد شریف ساکن سگوٹے ارگی۔ کےطورپر ہوئی ہے۔ وہیں پولیس کیجانب سے ملزم سے پوچھ گچھ اور مزید تفتیش جاری ہے۔