گورنمنٹ ڈگری کالج تھنامنڈی، راجوری میں حفظان صحت کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔ ویبینار میں کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کے علاوہ دیگر مقررین نے موضوع کی نسبت سے مقالات پڑھے۔
ویبینار کے دوران پروفیسر راحیلہ نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ’’اچھی صحت اور حفظان صحت‘‘ کے موضوع پر مفصل روشنی ڈالی۔
انہوں نے صحت کے مختلف عوامل سمیت حفظان صحت کے اصولوں پر کابند رہنے پر زور دیا۔
ویبینار کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس خصوصاً نئے ویرینٹ اومیکرون سے بچنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کی تلقین کی گئی۔
تقریباً سبھی فیکلٹی ممبران سمیت طلباء کی خاصی تعداد نے ویبینار میں شرکت کی ہے۔ ویبینار کے اختتام پر کالج کی این ایس ایس چیف (خاتون ونگ) نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔