مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی انڈین ائیر فورسز میں تربیت کے لئے منتخب ہوئی ہے۔
![راجوری سے تعلق رکھنے والی طاہرہ انڈین ایئر فورس میں شامل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-jam-01-rajourigirlselectedforflyingofficeriniaf-jkc10036_25092021200515_2509f_1632580515_543.jpg)
راجوری ضلع کی ماویہ سودن کے بعد یہ دوسری ایسی لڑکی ہے، جو انڈین ائیر فورس کے لئے منتخب ہوئی ہے۔
طاہرہ رحمان دختر عبدالرحمان سکنہ کھوڑ بنی خواص پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ تاہم ان کے والد فوج میں کپٹن کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
طاہرہ رحمان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ موصوفہ کا سلکشن ایس ایس سی کے ذریعہ ہوا ہے۔ انہوں نے انڈین ائیر فورس میں جانے کو ترجیح دی۔ اس سے قبل راجوری ضلع کی ماویہ سودن سکنہ لمبیڑی انڈین ائیر فورس میں پائلٹ کی تربیت کے لئے منتخب ہوئی تھیں۔
غور طلب ہے کہ راجوری ضلع کا خواص علاقہ ہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ عام لوگوں کے پاس رابطہ سڑک، پانی و بجلی جیسی ہسولیات بھی موجود نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi In UNGA: دنیا میں انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ رہا ہے
طاہرہ رحمان کے والد نے تقریبا 30 برسوں تک انڈین آرمی میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے والد نے کہا کہ طاہرہ کی کامیابی ان کے ساتھ ساتھ علاقہ کے لئے بھی خوشی کا مقام ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو سہولیت فراہم کرے تاکہ ان کے بچے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طاہرہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔