ETV Bharat / state

راجوری: تھنہ منڈی میں میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 8:26 PM IST

احتجاجیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی ہمارے وارڈ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے، جس کی وجہ سے وارڈ کی تعمیر و ترقی نہیں ہورہی ہے۔

protest against thannamandi municipal committee
تھنہ منڈی میں مونسپل کمیٹی

ضلع راجوری کے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے وارڈ نمبر آٹھ کے لوگوں نے وارڈ ممبر کے ہمراہ آئی او میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میونسپل کمیٹی کے الیکشن ہوئے ہیں۔ تب سے آج تک وارڈ کو سرکار کی طرف سے دیے جانے والے پیسے میں سے برابر حصہ نہیں ملا۔

تھنہ منڈی میں مونسپل کمیٹی

اس تعلق سے وارڈ نمبر آٹھ کے لوگوں نے وارڈ کے اندر جمع ہوکر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران شمیم احمد مغل حاجی مقبول احمد رینا، عبدالحمید ڈار حمید، میر شکور احمد و دیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی ہمارے وارڈ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے، جس کی وجہ سے وارڈ کی تعمیر و ترقی نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر کا دورہ

انہوں نے کہا کہ جب سے ہمارے وارڈ کا ممبر چنا ہوا ہے تب سے آج تک صرف ڈیڑھ لاکھ روپے کا کام ہوا ہے۔ اس وارڈ میں لوگوں کو نہ ہی مکان دیے گئے ہیں اور نہ ہی بجلی کی سلائٹ دی گئی ہے۔ جو بھی پیسہ سرکاری خزانے سے تعمیر و ترقی کے لے آتا ہے اس کا حصہ برابر نہیں مل رہا۔ میونسپل کمیٹی کی حدود میں رہنے والے لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ انہیں پنچایت کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ وارڈ میں نریگا جیسی اسکیموں سے فائدہ مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.