ETV Bharat / state

Protest Against PHE Dept in Rajouri راجوری میں محمکہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج - محمکہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

راجوری میں وتھنہ منڈی کی پنچایت کوٹ وارڈ نمبر 1 میں مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی کوگوں کا الزام ہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے علاقہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔ Protest Against PHE Dept in Rajouri

راجوری میں محمکہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 6:06 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں وتھنہ منڈی کی پنچایت کوٹ وارڈ نمبر 1 میں مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ لوگوں کے مطابق گذشتہ چھ ماہ سے علاقہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران کو اس بارے میں مطلع کیا گیا مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔

راجوری میں محمکہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ایک موت ہوئی تو لوگوں کو منہ ہاتھ دھونے کے لئے پانی تک نہیں ملا، تاہم علاقہ کے ایک شخص نے پانی کا ٹینکر منگوا کر دیا جس کے بعد لوگوں نے منہ ہاتھ دھو کر نماز جنازہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ہماری خواتین کئی کلومیٹر کی دوری پر جاکر پانی لاتی ہیں۔ کئی لوگ تو گھوڑوں پر پانی لاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت جل جیون مشن کے تحت ہر گھر نل کی بات کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب دور دراذ علاقہ جات میں آج بھی لوگ پانی کے لئے بوند بوند ترس رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ محکمہ جل شکتی کے افسران کو ہدایت دیں تاکہ علاقہ میں لوگوں کو پانی کی مشکلات سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against PHE Dept in Ori: اوڑی میں محکمۂ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.