ETV Bharat / state

Ravinder Raina in Rajouri سابقہ حکومتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی، رویندر رینا - اسرائیل حماس جنگ

بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت یہاں کے لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔

Bjp jk President Ravinder Raina
رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 9:28 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہا کہ سابق حکومتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہئے کیونکہ جنگ اپنے ساتھ تباہی لاتا ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ سابقہ حکومتوں نے نا انصافی اور استحصال کیا۔
رویندر رینا کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت یہاں کے لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں بی جے پی کا جن سمپرک پروگرام 24 اکتوبر سے شروع ہوگا، رویندر رینا
غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جتنے بھی مسائل ہیں، انہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق جنگ کسی کے لئے اچھا نہیں لہذا دونوں اطراف صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے تاکہ مزید معصوم جانیں ضائع نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہسپتال پر بمباری جارحیت اور بربریت کی سیاہ ترین مثال،فاروق عبداللہ

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.