ETV Bharat / state

Accidental Fire incidents in Kashmir راجوری میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی - jammu news

جموں و کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں، پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں حادثاتی طور پر فائرنگ کے واقعات اس سے پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں۔

راجوری میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 11:48 AM IST

جموں: راجوری ضلع کے ایک گاؤں میں ایک آپریشنل ٹاسک کے دوران ایک پولیس اہلکار کے پاؤں میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام دیر گئے اس وقت پیش آیا جب جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک آپریشنل ٹیم راجوری کے کنتھول خواس گاؤں میں آپریشن کررہی تھی۔

پولیس اہلکار کا سروس رائفل سے حادثاتی طور پر فائر نکلنےکی وجہ پاؤں میں گولی لگ گئی۔ زخمی پولیس اہلکار کو فورا ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس دوران فائر کی آواز سنتے ہی علاقہ میں وی ڈی سی ممبران کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ تاہم پولیس نے لوگوں کو بتایاکہ یہ فائرنگ حادثاتی طور پر ہوئی ہے جس کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول کم ہوا۔ وادی کشمیر میں فوج کے مطابق عسکری کاروائیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر سے تقریبا عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد گرفتار، این آئی اے

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں، پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں حادثاتی طور پر فائرنگ کے واقعات اس سے پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں۔ ان واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی اموات بھی ہوئیں ہیں اور بعض واقعات میں سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بعض اوقات ہتھیاروں کی صفائی کے دوران اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.