ETV Bharat / state

Pharmacist Works as Doctor in Thanna Mandi Hospital: تھنہ منڈی ہسپتال میں فارماسسٹ کیوں ڈاکٹر بن گیا ہے - Pharmacist THANA MANDI HOSPITAL

سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے سرکاری ہسپتال سے ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک فارماسٹ ڈاکٹر کا کام انجام دے رہا ہے۔ مزکورہ فارماسٹ بیماروں کی جانچ کرکے انہیں نسخے پر ادویات تجویز کررہا ہے۔۔Pharmacist Works as Doctor in Thanna Mandi Hospital

pharmacist-works-as-doctor-in-thanna-mandi-govt-hospital
سرکاری ہسپتال میں فارماسسٹ بطور ڈاکٹر کام انجام دے رہا
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 10:52 PM IST

Updated : Jul 12, 2022, 5:17 PM IST

راجوری: ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھنہ منڈی کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ایک فارماسسٹ مذکورہ ہسپتال میں مریضوں کی جانچ کررہا ہے اور انہیں دوائیاں کی پرچیہ لکھ رہا ہے۔

70ہزار آبادی والے علاقہ کا یہ ہسپتال لوگوں کے مطابق خدا کے سہارے پر چلتا ہے۔ ہر روڑ یہاں کے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں لوگوں کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے سبب ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کی جانچ کے لیے ایک فارمسسٹ ڈاکٹر کی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

سرکاری ہسپتال میں فارماسسٹ بطور ڈاکٹر کام انجام دے رہا

اس سلسلے میں جب بلاک میڈیکل آفیسر درہال ڈاکٹر ساجد مرزا کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا گیا تو انہوں نےکہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہو۔ انہوں نے کہہا کہ میں روسٹر دیکھ کر بتاتا ہوں کہ کون ڈاکٹر آج ہسپتال میں ڈیوٹی پر تھا۔

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ،سی ایم او کو اس معاملے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ دور دراز کےلوگوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ نہ جا سکے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایک طرح جموں و کشمیر انتظامیہ لوگوں کو طبی خدمات پہچانے کے لیے بڑے بڑے دعوے تو کرتی ہے تاہم زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔ تھنہ منڈی جیسے دورداز علاقوں میں ایک تو ہیلتھ سینٹروں کی کمی ہے وہیں اگر کہیں پر ہیلتھ سینٹر ہے تو اس میں یا تو عملہ کی کمی ہے یا بلڈنگ کی۔ لوگون کے مطابق حکام کو اس صورتحال کو سمجھ لینا چاہئے اور اسپتالوں کو بہتر طبی عملہ فراہم کیا جانا چاہئے۔

Last Updated : Jul 12, 2022, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.