ETV Bharat / state

Amit Shah on Pahari Reservation: ’پہاڑیوں کو ریزرویشن دیں گے، گجر طبقے سے چھین کر نہیں‘ - امیت شاہ راجوری ریلی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجوری میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’جسٹس شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق پہاڑیوں کو ریزرویشن ملے گی۔‘‘ Union HM Amit Shah on Pahari Reservation

1
1
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 3:07 PM IST

Updated : Oct 4, 2022, 3:52 PM IST

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’جموں کشمیر میں پہاڑی طبقے کو جسٹس جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریزرویشن دیں گے، لیکن گجر بکروال طبقے کا ایک فیصد حصہ بھی ان سے نہیں چھینا جائے گا۔‘‘ امیت شاہ نے صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں پہاڑی طبقے کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو ہٹا کر ریزرویشن کا راستہ ہموار کیا ہے۔‘‘ Paharis to get Reservations, says Amit shah

امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’جسٹس کمیشن نے پہاڑی، گجر، بکروال کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی ہے اور ان سفارشات کو سرکار کی منظوری ملتے ہی پہاڑی، گجر، بکروال طبقہ کو ریزرویشن ملے گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی بھی ریزرویشن دیں گے لیکن گجر بکروال کا ایک فیصد کم نہیں ہوگا۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ نے پہاڑی آبادی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’’آپکے حقوق کو کوئی نہیں چھین سکتا۔‘‘ Amit shah JK Visit

امیت شاہ نے اپنے خطاب میں پہاڑی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے ان علاقوں میں میڈیکل کالجز اور دیگر ترقی کے پروجیکٹس کو منظوری دی ہے۔ Amit Shah Rajouri Rally

مزید پڑھیں: Amit Shah visit Jammu and Kashmir وزیر داخلہ امت شاہ کے بارہمولہ دورے سے قبل بی جے پی کارکنان میں مسرت کی لہر

انہوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین سیاسی خاندانوں نے جموں کشمیر میں برسوں تک راج کیا لیکن 2014 کے بعد ہر ایک کو اپنے اپنے حقوق ملے۔ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’اب پہاڑیوں کو حقوق ملنے کی باری ہے۔ پہاڑیوں کی سیٹوں میں حدبندی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔‘‘

ریلی کے دوران امیت شاہ نے کہا کہ ’’دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہوئیں اور تشدد کے واقعات میں بھی ہوشربا حد تک کمی واقع ہوئی، جبکہ سیاحوں کی تعداد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔‘‘ اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’’ایک کروڑ 62 لاکھ سیاح جموں کشمیر آئے جبکہ عسکریت پسندی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah in Rajouri جموں و کشمیر میں تین خاندانوں نے ستر سال تک راج کیا، امت شاہ

Last Updated : Oct 4, 2022, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.