ETV Bharat / state

Narcotics Recovered On LOC راجوری میں ایل او سی پر منشیات کی کھیپ برآمد، پولیس

سکیورٹی فورسز نے راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے علاقے جھنگڑ میں لائن آف کنٹرول پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک منشیات کی کھیپ برآمد کر لی۔ منشایات کا کل وزن 8 کلو 960 گرام ہے۔

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 5:01 PM IST

REPRESENTATIONAL pIC
علامتی تصویر

راجوری: راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بار پھر پردہ فاش ہوا ہے۔ راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے جھنگڑ علاقے میں ایل او سی کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے منشیات کی ایک کھیپ برآمد کی۔ یہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس، بھارتی فوج اور بی ایس ایف نے مشترکہ طور پر ایک مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے نوشہرہ سیکٹر کے جھنگڑ علاقے میں تلاشی آپریشن چلایا ۔ اس دوران سرچ آپریشن کے دوران منشیات کے پانچ پیکٹ برآمد کیے گئے ہے، جس کا وزن 8 کلو 960 گرام تھا۔ فوج نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ نے بتایا کہ کچھ مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ تھے جس کی بنیاد پر نوشہرہ سیکٹر میں آپریشن شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دورانمنشیات کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن 8 کلو اور 960 گرام تھا۔

مزید پڑھیں: DGP On Drug Mess In JK پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے کی خاطر 'پنجاب ماڈل' اپنانے کی کوشش کررہا ہے، پولیس سربراہ

پولیس نے اس سلسلے میں نوشہرہ تھانے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ضروری قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر منشیات کی اتنی بڑی مقدار کی برآمدگی ایل او سی کے پار اسمگلنگ کی ممکنہ کوشش کی طرف اشارہ کرتی ہے جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.