ETV Bharat / state

راجوری: 100 بستروں والے زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر کو منظوری

مرکزی حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت سرحدی ضلع راجوری کے لمبری میں 100 بستروں والے زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔

راجوری: 100بستروں والے زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر کو منظوری

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 11:40 AM IST

وزارت خاندانی و بہبود حکومت ہند نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر کو منظوری دے دی۔ اسی طرح ہسپتال میں سٹیرائل سپلائی ڈیپارٹمنٹ کو بھی منظوری دے دی گئی ہے جس پر 36 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جس میں رواں مالی سال میں آٹھ کروڑ روپے کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔

مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم برائے جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر، ریاست کے دور دراز علاقوں خصوصاً پہاڑی علاقہ جات میں رہائش پذیر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لمبری جیسے پہاڑی علاقے میں ایم سی ایچ ہسپتال کی تعمیر کے سبب مقامی باشندوں کو زچگی کے لیے دور دراز علاقہ جات کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.