اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کالاکوٹ کے دھرم سال کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ تصادم میں ابھی تک ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے، تاہم تصادم جاری ہے۔
بتا دیں جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند مخالف مہم میں تیزی لائی ہے۔ گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تصادم شروع ہوا تھا جس میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔