ETV Bharat / state

راجوری میں عسکری پناہ گاہ تباہ

پولیس نے ایک اے کے 47، 3 میگزین، یو بی جی ایل گرینڈ، مواصلاتی آلات اور دیگر اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

راجوری میں عسکری پناہ گاہ تباہ
راجوری میں عسکری پناہ گاہ تباہ
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 8:00 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سکیورٹی فورسز نے عسکری پناہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکری پناہ سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے کھٹ چھکا علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران ایک عسکری پناہ کو تباہ کیا اور ایک اے کے 47، 3 میگزین، یو بی جی ایل گرینڈ، مواصلاتی آلات اور دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے۔

'بی جے پی کو الیکشن جیتنے سے مطلب ہے، ملک سے نہیں'

قبل ازیں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سنگرامہ میں ایک پستول، بیس راؤنڈ گولیاں اور پانچ گرینیڈ برآمد کیے گئے۔

اسلحہ اور گولہ بارود ایک دکان سے برآمد کیے گئے تھے۔ حال ہی میں بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے یہ انکشاف کیا تھا کہ سوپور میں ایک دکان کے اندر اسلحہ اور بارود رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.